ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے دعویٰ کیا ہے کہ سوئٹزرلینڈ میں گزشتہ روز ہونے والے مذاکرات میں ایران کی ناکا بندی ختم کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے جبکہ کچھ منجمد اثاثے بھی جاری کیے گئے ہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے مشترکہ اعلامیے کو کوٹ کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ انتھک پاکستانی اور قطری ثالثی سے لبنان جنگ کے خاتمے کے لیے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
https://x.com/araghchi/status/2068866564997206221
انہوں نے کہا کہ تیل اور پیٹرو کیم کی برآمدات پر پابندیاں ختم کر دی گئیں اور ایران کی ناکہ بندی ختم کر دی گئی جبکہ کچھ منجمد اثاثے جاری کیے گئے اور ایران کے لیے تعمیر نو اور ترقی کا بڑا منصوبہ شروع کیا گیا۔
عباس عراقچی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ پہلا اصلی امتحان لبنان ڈیکفلیکشن سیل کا قیام ہے۔