امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کے لیے دھمکی آمیز اور سخت لہجہ اختیار کیا ہے۔
اپنے سوشل میڈیا پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ 1 ہزار میزائل ایران کی جانب نشانہ باندھے تیار ہیں۔
امریکی صدر کا کہنا ہے کہ ضرورت پڑنے پر امریکی فوج کو ایران کے تمام علاقے مکمل تباہ کرنے کے احکامات دیے جا چکے ہیں۔
اسرائیل نے ٹرمپ کو ایران کے قاتلانہ منصوبے سے آگاہ کیا: امریکی اخبار
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران نے مجھے قتل یا اقدامِ قتل کی دھمکی پر عمل کیا تو سنگین نتائج ہوں گے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر ایران نے دھمکی پر عمل کرنے کی کوشش کی تو مزید ہزاروں میزائل داغے جائیں گے۔
واضح رہے کہ حال ہی میں امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل میں شائع ہونے والی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اسرائیل نے حال ہی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو آگاہ کیا کہ ان کے پاس ایسی انٹیلی جنس معلومات موجود ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران مبینہ طور پر انہیں قتل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔
دوسری جانب ایران نے کہا ہے کہ امریکا سے مذاکرات کے نئے مرحلے کی درخواست نہیں کی۔
ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ ہم نے ثالثوں کا دورۂ ایران قبول کیا ہے۔