امریکی محکمۂ دفاع (پینٹاگون) کو میزائل دفاعی انٹرسیپٹرز کی شدید قلت کا سامنا ہے۔
امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں کئی ماہ سے جاری تنازع کے بعد امریکی محکمۂ دفاع (پینٹاگون) کو میزائل دفاعی انٹرسیپٹرز کے ذخائر میں نمایاں کمی کا سامنا ہے، جس کے باعث عسکری منصوبہ ساز اس بات پر غور کر رہے ہیں کہ آیا امریکا جوابی کارروائیوں کی موجودہ رفتار برقرار رکھ سکتا ہے یا نہیں۔








