سپریم کورٹ نے کامیڈی اسٹار راجپال یادیو کو 2 کروڑ روپے جمع کرانے کے لیے 2 ہفتوں کی مہلت دے دی۔

میڈیا کے مطابق اداکار کو چیک باؤنس کیس کے حوالے سے جاری مالی تنازع میں کم از کم 2 کروڑ روپے سپریم کورٹ رجسٹری میں جمع کرانے کے لیے آخری بار 2 ہفتوں کی مہلت دی گئی ہے۔
سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کہا کہ اس معاملے میں راجپال یادیو کا سابقہ طرز عمل عدالت کا اعتماد حاصل کرنے کے لیے کافی نہیں ہے تاہم ان کے وکیل کی جانب سے یقین دہانی کرائے جانے پر عدالت نے انہیں مزید 2 ہفتوں کی مہلت دے دی۔






