یوکرین سے جاری جنگ کے دوران روس کے صدر نے فوج کی تعداد میں اضافہ کردیا۔ روسی میڈیا کے مطابق صدر پیوٹن نے حکمنامے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت روس کے فوجی یونٹس کی تعداد چوبیس لاکھ اکتالیس ہزار چھ سو تیس کردی جائے گی جس میں پندرہ لاکھ پچاس ہزار پانچ سو فوجی اہلکار ہوں گے۔







