اسرائیلی اخبار ہارٹز نے کہا ہے اگر اسرائیلی انتخابات میں وزیراعظم نیتن یاہو دوبارہ کامیاب ہوئے تو وہ آرمی چیف ایال زمیر کو عہدے سے برطرف کرسکتے ہیں۔
اسرائیلی اخبار ہارٹز کے مطابق موساد کے سربراہ اور آرمی چیف کےدرمیان ایران پر انتخابات سے قبل حملے کے منصوبے پر اختلافات سامنے آئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق موساد سربراہ نیتن یاہو کے ایران پر حملے کے منصوبے کی حمایت کر رہے ہیں جبکہ اسرائیلی آرمی چیف نے انتخابات سے قبل ایران پر حملے کی مخالفت کی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ موساد کے سینئر حکام نے حملے کے وقت اور انتخابات پر اس کے ممکنہ اثرات کے حوالے سے تحفظات کا بھی اظہار کیا ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیاکہ نیتن یاہو کو ایران پر انتخاب سے قبل حملے کے معاملے پر اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف ایال زمیر کی مخالفت کا سامنا ہے تاہم نیتن یاہو دوبارہ منتخب ہونے کی صورت میں ایال زمیر کو عہدے سے ہٹانے پر غور کر سکتے ہیں۔