خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق پینٹاگون کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ ایران کے خلاف جنگ میں اب تک امریکی فوج کے 48 ارب ڈالر سے زیادہ خرچ ہوچکے ہیں۔
پینٹاگون کےعہدیدار نے امریکی قانون سازوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 13 نومبر تک اس جنگ کے اخراجات 48.3 ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں، اس رقم میں گولہ بارود، فوجی ساز و سامان کی تبدیلی اور آپریشنل اخراجات شامل ہیں۔
یہ نئے اعداد و شمار کانگریشنل بجٹ آفس کے گزشتہ تخمینے کے مقابلے میں تقریباً 26 فیصد زیادہ ہیں جس میں یکم اگست تک جنگ کی لاگت 38 ارب ڈالر بتائی گئی تھی۔
رپورٹ کے مطابق اس تخمینے میں مشرقِ وسطیٰ میں واقع ان امریکی فوجی اڈوں کو پہنچنے والے نقصان کی لاگت شامل نہیں ہے جو ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں میں شدید متاثر ہوئے ہیں۔