امریکا کی جانب سے ایران پر کیے جانے والے مسلسل حملوں کے بعد روس مبینہ طور پر کھل کر ایران کی مدد کے لیے میدان میں آتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ روس نے اپنا سب سے خاص اور جدید ترین ’دومز ڈے‘ فوجی طیارہ، جسے ’ٹی یو-214 پی یو‘ کہا جاتا ہے، ایران کے دارالحکومت تہران بھیج دیا ہے۔








