امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مڈٹرم انتخابات میں ری پبلکنز کی شکست کے بعد انتخابی نتائج پر سوال اٹھا دیے ہیں۔
انتخابات کے نتائج کو تسلیم کرنے کے اپنے سابقہ اعلان کے محض چند روز بعد آج ٹروتھ سوشل پر اپنے بیان میں ٹرمپ نے لکھا کہ ’کیا واقعی کوئی یہ سمجھتا ہے کہ یہ ‘الیکشن’ شفاف تھے؟ آخرانتخابی جائزے اتنے غلط کیسے ہو سکتے ہیں؟’
الیکشن کے بعد امریکی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ نتائج کو تسلیم کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔
’کیا واقعی کوئی یہ سمجھتا ہے کہ یہ الیکشن شفاف تھے‘، ٹرمپ نے مڈٹرم انتخابات پر سوال اٹھا دیے
ٹروتھ سوشل کی اپنی پوسٹ میں صدر ٹرمپ نے پولنگ، ووٹوں کے اچانک اضافے اور مشینوں کے حوالے سے مبہم دعوے کیے ہیں، تاہم انہوں نے کسی غلطی یا دھاندلی کا کوئی ٹھوس ثبوت فراہم نہیں کیا۔
واضح رہے کہ ڈیموکریٹس نے گزشتہ ہفتے ہونے والے انتخابات میں کانگریس کے دونوں ایوانوں کا کنٹرول واپس لے لیا ہے۔ الاسکا اور مسیسیپی میں سینیٹ کے مقابلوں سمیت بعض اہم نشستوں پر نتائج کا اعلان ابھی باقی ہے۔
موجودہ صورتحال کے مطابق ڈیموکریٹس نے امریکی سینیٹ کی 54 نشستیں اور ایوان نمائندگان کی 254 نشستیں جیت لی ہیں جس سے انہیں دونوں ایوانوں میں اکثریت مل گئی ہے۔