تہران: ایران کے شہر بندرعباس، شیراز اور بوشہر میں پھر دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں ہیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق بندر عباس شہر میں فضائی دفاعی نظام کو فعال کر دیا گیا، بندر عباس کی سمندری حدود میں بھی متعدد دھماکے سنے گئے۔ بوشہر کے مقامی باشندوں کے حوالے سے بھی شہر میں دو دھماکے سنائی دینے کی خبر دی ہے۔ ان دھماکوں کے مقام کے بارے میں ابھی تک سرکاری رپورٹ جاری نہیں کی گئی۔
خیال رہے کہ امریکہ نے جمعرات کی صبح اس صوبے میں مقامات کو نشانہ بنایا تھا۔ اس سے قبل اطلاعات تھیں کہ بوشہر پاور پلانٹ پر ایک میزائل گرا ہے تاہم بوشہر کے گورنر نے اس خبر کی تردید کی تھی۔
دوسری جانب ایران کے جنوبی علاقوں پر امریکہ کے رات بھر جاری رہنے والے حملوں کے جواب میں ایران نے امریکی اہداف کے خلاف حملوں کی ایک نئی لہر شروع کر دی ہے۔