سعودی عرب میں فریضۂ حج 2026 کا آغاز ہوگیا، دنیا بھر سے آنے والے 15 لاکھ سے زائد غیرملکی عازمین حج مقدس عبادات کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ پہنچ چکے ہیں۔۔ عازمین آج منیٰ میں نمازِ ظہر، عصر، مغرب اور عشاء ادا کریں گے ۔ آج حج کا پہلا دن ہے جسے ”یوم الترویہ“ کہا جاتا ہے، جہاں حاجی لبیک کی صدائیں بلند کرتے ہوئے خیموں میں قیام کر رہے ہیں۔








