ہونڈوراس میں 7.6 شدت کے زلزلہ کے جھٹکے

تیگوسگلپا: ہونڈوراس کے دوردراز جزائرکیربین میں آج زلزلے کے زوردار جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی وجہ سے امریکہ کے جزائر ورجن اور پورٹو ریکو میں سنامی کی وارننگ جاری کی گئی ہے ۔

امریکہ کے جیولوجیکل سروے نے بتایا ہے کہ شروع میں زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7.8 بتائی گئی تھا لیکن بعد میں اس کی شدت 7.6 بتائی گئی۔ زلزلے کا مرکز ہونڈوراس کے ‘ باررا پٹوکا’ سے 202 کلومیٹر شمال مشرق اورکیمن جزائر گروپ کے جارج شہر سے 307 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع تھا۔

پیسیفک سنامی وارننگ سینٹر نے بتایا کہ پورٹو ریکو اور امریکہ کے جزائر ورجن میں سنامی کی وارننگ جاری کی گئی ہے اور سمندر سے ایک میٹر بلند لہریں اٹھنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔زلزلے کی وجہ سے جان و مال کے نقصان کی ابھی تک کوئی اطلاع نہیں ہے ۔

Copyright © Dailyaag - All Rights Reserved

Scroll to top