بارہ بنکی میں ٹھنڈ سے چار افراد ہلاک

بارہ بنکی : اترپردیش میں بارہ بنکی کے دیوا علاقے میں شدید ٹھنڈ سے چار افراد کی موت ہونے کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ ضلع میں شدید ٹھنڈ کی وجہ سے دیوا علاقے کے تین گاؤں میں چار افراد کی موت ہوگئی۔

ذرائع نے بتایا کہ ضلع انتظامیہ کے سینئر افسر موقع پر پہنچ گئے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق دیو،جٹولا اور منیا پور میں ٹھنڈ لگنے سے چار افرا دکی موت ہوئی ہے ۔

Leave a Comment

Copyright © Dailyaag - All Rights Reserved

Scroll to top