امریکا اور ایران کے درمیان جاری جنگ کے تناظر میں تہران کی مختلف شاہراہوں، چوکوں اور عوامی مقامات پر امریکا، اسرائیل اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف متعدد بل بورڈز اور دیواری خاکے آویزاں کیے گئے ہیں۔
ان میں امریکی پالیسیوں اور اسرائیل کی حمایت کے خلاف سخت سیاسی پیغامات کے ساتھ مختلف علامتی مناظر پیش کیے گئے ہیں۔ یہ بل بورڈز اور دیواری خاکے ایران کے امریکا اور اسرائیل کے خلاف سیاسی مؤقف اور بیانیے کی عکاسی کرتے ہیں اور بین الاقوامی دباؤ کے خلاف اپنے شدید ردعمل کو عوامی سطح پر اجاگر کرنے کا ایک طریقہ سمجھے جا رہے ہیں۔