پاسداران انقلاب نے جنوب مغربی ایران میں دشمن کا جاسوس ڈرون بھی گرایا، ایران فوج کا بیان
ایران کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے ایئرڈیفنس نے مغربی علاقے میں ایم کیو-9 ریپر سمیت مختلف علاقوں میں امریکی فوج کی جانب سے داغے کئے کئی کروز میزائل اور ڈرونز کو ناکارہ بنا دیا ہے۔
ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فوج کے ایئرڈیفنس فورس نے اپنے نیشنل ایئرڈیفنس نیٹ ورک کے ذریعے اتوار کو ملک کے مغربی علاقے میں ایم کیو-9 ڈرون مار گرایا، جس کے بعد اسی خطے میں امریکی کروز میزائل بھی ناکاراہ بنا دیا گیا
بیان میں بتایا گیا کہ پاسداران انقلاب کے ایرو اسپیس فورس نے جنوب مغربی علاقے میں واقع اہواز میں ایم کیو-9 ریپیر ڈرون مار گرایا، اسی طرح صوبہ بوئیر احمد میں جنوبی آپریشنل زونز میں دشمن کا جاسوس ڈرونز مارا گیا۔
ایرانی فوج نے بتایا کہ ڈرون کو بحفاظت روکا گیا اور زبردستی لینڈ کرایا گیا اور ملک کے جنوبی علاقے میں دشمن کے جاسوسی نظام اور کوششوں کو ناکام بنا دیا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ ایرانی ایئرڈیفنس نے حالیہ جنگ میں ریکارڈ کارروائیاں کی ہیں، امریکا اور اسرائیل کی 40 روزہ جارحیت کے دوران ایرانی ایئرڈیفنس نے یونٹس نے دشمن کے سیکڑوں ڈرونز گرا دیے تھے، جس میں ایم کیو-9 ریپر، ہیرمس اور لوکاس ماڈل بھی شامل تھا۔
مزید بتایا گیا کہ پاسداران انقلاب نے جنگ کے دوران امریکا کے متعدد جنگی طیارے بشمول ایف-35 اسٹیلھت فائٹرز، ایف-15 اور ایف-16 کے ساتھ ساتھ ری فیول جہاز بھی تباہ کردیے تھے۔