بعض مداح یہ سوال اٹھا رہے ہیں کہ آخر انہیں ہوا کیا ہے؟
بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کی ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس کو دیکھنے کے بعد مداح ان کی صحت کے حوالے سے تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔

سلمان خان نے حال ہی میں سلم ری ہیبیلیٹیشن اتھارٹی (ایس آر اے) کے دفتر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے جدید ڈیٹا کلیکشن اینڈ ویریفیکیشن سپورٹ سینٹر (آئی ٹی سرور روم) کا افتتاح کیا اور مستحق افراد میں گھروں کی چابیاں بھی تقسیم کیں۔
وائرل ویڈیو میں اداکار کو سادہ سے لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔ تاہم ان کی دبلی پتلی شخصیت اور تھکاوٹ زدہ انداز نے مداحوں کو حیران کرنے کے ساتھ تشویش میں مبتلہ کر دیا ہے
سوشل میڈیا پر صارفین نے ان کی صحت سے متعلق مختلف خدشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ وہ بیمار یا غیر معمولی طور پر کمزور دکھائی دے رہے ہیں۔ بعض نے یہ بھی سوال اٹھایا کہ آخر اداکار کو ہوا کیا ہے؟








