پیر کو امریکا اور ایران کے درمیان طے پانے والے امن معاہدے کو لے کر دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام کی طرف سے متضاد باتیں سامنے آرہی ہیں، جس کی وجہ سے اس معاہدے کی اصل حقیقت الجھ گئی ہے۔ سب سے بڑا جھگڑا ایران کے اُن اربوں ڈالر پر ہو رہا ہے جو امریکا نے منجمد کر رکھے ہیں۔







