اسرائیل نے عالمی مخالفت کے باوجود مقبوضہ بیت المقدس میں ای ون آبادکاری منصوبے پر کام شروع کردیا۔

برطانیہ، فرانس، جرمنی، اٹلی، نیدرلینڈز، ناروے اور کینیڈا نے مشترکا بیان میں تعمیراتی ٹینڈرز جاری کرنے کا فیصلہ ناقابلِ قبول قرار دیا ہے۔
ان ممالک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مغربی کنارے پر اسرائیل کا یہ اقدام دو ریاستی حل کے امکانات کو کمزور کرے گا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل برطانیہ نے اسرائیل کی جانب سے نئے متنازع یہودی آبادکاری منصوبے کے لیے ٹینڈر جاری کرنے کی مذمت کرتے ہوئے اسرائیلی ناظم امور کو طلب کرکے احتجاج کیا تھا۔





