جاپان میں آبادی کے بدلتے رجحانات نے معاشی اور سماجی شعبوں پر بھی گہرے اثرات مرتب کرنا شروع کر دیے ہیں، جہاں اب ملک میں پالتو جانوروں کی تعداد بچوں سے بڑھ جانے کے بعد متعدد کمپنیاں اپنی کاروباری حکمت عملی تبدیل کرنے پر مجبور ہو گئی ہیں۔ مسلسل کم ہوتی شرحِ پیدائش کے باعث بچوں کی مصنوعات تیار کرنے والے ادارے اب اپنی توجہ پالتو جانوروں کے لیے اشیا بنانے پر مرکوز کر رہے ہیں۔
![]()








