مقبوضہ بیت المقدس(اے ایف پی) نیتن یاہو دفتر نے ٹرمپ کے امن منصوبے پر اعتراضات اٹھا د ئیے۔ اسرائیل نے امریکا کو اپنے تحفظات سےآگاہ کر دیا،تل ابیب کا کہنا ہےمنصوبہ ہمارے مؤقف کی نمائندگی نہیں کرتا ، اسرائیل نے حماس کے غیرمسلح ہونے کو لازمی شرط قرار دیا،جنگ بندی کے باوجود غزہ میں صہیونی حملے جاری ہیں۔ اسرائیل نے غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ منصوبے پر اپنے تحفظات واشنگٹن تک پہنچاتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے سامنے آنے والا فریم ورک اسرائیلی مؤقف کی عکاسی نہیں کرتا۔
وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو کے دفتر کے ترجمان دورون اشپیلمان نے کہا کہ کسی بھی پائیدار معاہدے کی پہلی اور ناگزیر شرط حماس کی مکمل، قابلِ تصدیق اور ناقابلِ واپسی غیرمسلحی ہے۔ ان کا دعویٰ تھا کہ جنگ بندی کے باوجود حماس دوبارہ اسلحہ جمع کرنے اور اپنی صفوں کو منظم کرنے میں مصروف ہے۔