ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران سفارتی حل کا خیرمقدم کرتا ہے تاہم اپنی قومی خودمختاری کا دفاع جاری رکھیں گے۔
چین کے دارالحکومت بیجنگ میں چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے ملاقات کے دوران عباس عراقچی نے کہا کہ تہران نے خطے میں امن و امان کی بحالی کے لیے پڑوسی ممالک کے ساتھ مذاکرات شروع کیے ہیں۔
عراقچی کا کہنا تھا وہ ایرانی عوام کے ناقابل تنسیخ حقوق کے تحفظ کے لیے خطے میں امن کی بحالی اور پڑوسی ممالک کے ساتھ دوستانہ و پُرامن تعلقات کے فروغ کے خواہاں ہیں۔