سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو مشن 2027 کے لیے انتخابی میدان میں اترگئے ہیں۔ انھوں نے مغربی اترپردیش کے دادری میں ریلی کرکے گرجر برادری کو متاثر کرتے ہوئے اپنے خطاب میں گرجر سماج کے احترام کی علامات کو ترجیح دی اور حکومت بننے کی صورت میں راجدھانی لکھنؤ میں واقع گومتی ریورفرنٹ پر راجا میہر بھوج کا مجسمہ نصب کرنے کا وعدہ کیا۔








