اداکار اور میزبان شیکھر سمن نے بالی ووڈ اداکار عامر خان کی تیسری شادی پر طنزیہ انداز میں تبصرہ کیا ہے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
عامر خان نے اپنی سابقہ اہلیاؤں رینا دتہ اور کرن راؤ سے علیحدگی کے بعد 5 جولائی کو اپنی دیرینہ ساتھی گوری سپراٹ سے نجی تقریب میں شادی کی ہے، جس پر سوشل میڈیا پر ملا جلا ردِعمل سامنے آیا ہے۔







