باراتیوں سے بھری جیپ درخت سے ٹکرائی،4 ہلاک، 6 زخمی

دیوریا:اترپردیش میں دیوریا کے کھوکھندو علاقہ میں باراتیوں سے بھری جیپ کے درخت سے ٹکرا جانے سے چار افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور چھ افراد شدید زخمی ہوگئے .


پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ نریاؤں گاؤں کے گھنشیام چوبے کی بارات صدر کوتوالی علاقے کے رام ناتھ محلہ میں آئی تھی۔ بارات میں شامل ہوکر کچھ لوگ دیر رات جیپ سے واپس اپنے گاؤں جا رہے تھے کہ کھوکھندو علاقے کے پرسیا چندور کے پاس ڈرائیور کا اسٹیئرنگ پر کنٹرول کھونے سے گاڑی درخت سے ٹکرا گئی۔
اس حادثے میں متھن چوہان (18)، اپیندر یادو (32)، بھولا (31) اور انکت چوہان (24) کی جائے حادثہ پر ہی موت ہو گئی. اس حادثہ میں چھ افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ دو زخمیوں کو ڈاکٹروں نے گورکھپور میڈیکل کالج ریفر کر دیا ہے ۔

Leave a Comment

Copyright © Dailyaag - All Rights Reserved

Scroll to top