گھڑی سازی کی دنیا میں وقت بتانے کے علاوہ موجود دیگر تمام اضافی خصوصیات (جیسے الارم، اسٹاپ واچ یا تاریخ وغیرہ) کو ’کامپلیکیشن‘ (پیچیدگی) کہا جاتا ہے۔
سوئس کمپنی ’واشیرون کانسٹینٹن‘ نے ’برکلے گرینڈ کامپلیکیشن‘ نامی ایک ایسی پاکٹ واچ تیار کی ہے جس میں ریکارڈ 63 اضافی خصوصیات موجود ہیں، جو اسے دنیا کی تاریخ کی سب سے پیچیدہ گھڑی بناتی ہیں۔

اس انوکھے پروجیکٹ کا آغاز سال 2015 میں اس وقت ہوا جب ایک گمنام امیر کبیر خریدار نے کمپنی کو ایک خاص گھڑی بنانے کا آرڈر دیا جس میں عبرانی کیلنڈر اور بیک وقت کئی ایونٹس کا وقت ناپنے والی اسٹاپ واچ جیسی انوکھی شرطیں شامل تھیں۔
ماہرین کی ٹیم کو اس گھڑی کو مکمل کرنے میں 8 سال کا طویل عرصہ لگا۔









