نفسیاتی شعبے کی نرس فرانسوا ہادے کا کہنا ہے کہ ‘گدھے ذہین جانور ہیں جو بات جلد سمجھ لیتے ہیں’۔
فرانس کے دارالحکومت پیرس کے قریب واقع ’ویلے ایورارڈ‘ نفسیاتی اسپتال میں ذہنی صحت کے مریضوں کے لیے ایک منفرد پروگرام جاری ہے، جہاں گدھوں کی مدد سے علاج کا ایک خاص طریقہ اپنایا جا رہا ہے۔ یہ پروگرام فرانس میں اپنی نوعیت کا واحد منصوبہ سمجھا جاتا ہے اور اس کا مقصد مریضوں کی ذہنی اور جذباتی بحالی میں مدد فراہم کرنا ہے۔








