طرابلس، 18 جنوری ( ژنہو ا ) اقوام متحدہ کے اعلیٰ کمشنر برائے مہاجرین کے دفتر ( یوا ین ایچ سی آر) نے کہا ہے کہ لیبیا میں لڑائی کی وجہ سے تقریبا 150،000 لوگ یہاں کے دارالحکومت طرابلس میں بے گھر ہوئے ہیں۔ یواین ایچ سی آرنے جمعہ کو کہا’’ لیبیا میں اپریل 2019 میں لڑائی شروع ہونے کے بعد سے تقریبا 150،000 لوگ اپنے گھروں سے بے گھر ہوئے ہیں ۔
یواین ایچ سی آر لیبیا میں بے گھر ہوئے لوگوں کو مسلسل امداد مہیا کرا رہا ہے ۔ یواین کی امداد فراہم کرنے ایجنسی نے بتایا کہ اس نے لیبیا میں ہزاروں بے گھر ہوئے لوگوں اور وطن واپس آئے لوگوں کو شیلٹرکٹس اور نقدی ا مداد جیسی بنیادی اشیاء مہیا کرائی ہے ۔ یواین ایچ سی آر نے بتایا کہ بین الاقوامی برادری کی جانب سے لیبیا میں قائم شدہ حراستی مراکز کو بند کرنے کی اپیل کے باجوجود تین ہزار سے زائد پناہ گزین اور تارکین وطن یہاں کے حراستی مراکز میں رہ رہے ہیں ۔