ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے فرانس اور دیگر مغربی ممالک کی منافقت پر کڑی تنقید کر دی۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایران میں داخلی اختلافِ رائے سے نمٹنے کے طریقۂ کار پر تہران کی مذمت تو کرتے ہیں، لیکن مشرقِ وسطیٰ میں اسرائیل کی مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف کوئی مؤثر اقدام نہیں کرتے۔









