بیجنگ: چین میں مصنوعی ذہانت کی ترقی نے روزگار کے روایتی تصورات بدل دیے ہیں، اب عام لوگ اپنے چہرے یا ڈیجیٹل شناخت کو اے آئی منصوبوں کے لیے لائسنس پر دے کر رقم کما رہے ہیں۔ یہ منفرد کاروبار تیزی سے مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔
مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ ڈراموں، ویڈیو گیمز اور اشتہارات کے پروڈیوسرز اب حقیقی انسانوں کے چہروں کی تلاش میں رہتے ہیں۔ خواہش مند افراد مختلف پلیٹ فارمز پر اپنی پروفائل بناتے ہیں اور تصدیق کے بعد اپنے ڈیجیٹل حقوق کو محدود مدت کے لیے کرایے پر دیتے ہیں۔
![]()




