ترال (شبیر بٹ): جنوبی کشمیر کے ترال میں آٹو ڈرائیور ایسوسی ایشن سے وابستہ ڈرائیوروں نے آج ایک خاموش احتجاج کیا اور اپنے مطالبات انتظامیہ تک پہنچانے کی کوشش کی مظاہرین کا کہنا تھا کہ انہیں آٹو اسٹینڈ کی سہولت میسر نہیں، جس کی وجہ سے وہ دن بھر سڑکوں کے کنارے کھڑے رہنے پر مجبور ہیں۔







