لکھنو : مایاوتی نے کانگریس اور سماج وادی پارٹی پر سخت تنقید کرتے ہوئے ریزرویشن کے معاملے پر انہیں نشانہ بنایا ہے۔ لکھنؤ سے جاری بیان کے مطابق، بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے سوشل میڈیا پوسٹ میں الزام لگایا کہ کانگریس اور سماج وادی پارٹی نے ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی طبقات کے آئینی حقوق کے معاملے پر بارہا اپنا موقف بدلا ہے اور اب خواتین کے ریزرویشن کے نام پر بھی سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔








