ریاست کے معروف وکیل اور تاریخی ورثے کے تحفظ کی جنگ میں سرکردہ شخصیت سید محمد حیدر رضوی نے معلومات کے حق (آر ٹی آئی) ایکٹ کے تحت ایک درخواست دائر کی ہے، جس میں رومی گیٹ، آصفی مسجد، اور حسین آباد کے آس پاس کے علاقے میں جاری تعمیراتی سرگرمیوں کے بارے میں فوری تفصیلات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔


اس سے پہلے، لکھنؤ کے معدوم ہوتے ہوئے ورثے کا نوٹس لیتے ہوئے، محمد حیدر نے نہ صرف الٰہ آباد ہائی کورٹ میں ایک رٹ پٹیشن دائر کی بلکہ حسین آباد گیٹ اور امام باڑہ سبطین آباد کے منہدم گیٹ وے کی تعمیر نو میں بھی اہم کردار ادا کیا۔

محمد حیدر رضوی






