امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کا کہنا ہے کہ ایران کے شہر گورک اور جزیرہ قشم میں ڈرونز سے کارروائیاں ایران کی جانب سے جارحانہ اقدامات کے جواب میں کی گئیں۔
امریکی سینٹکام کے مطابق ہفتے اور اتوار کو ایران کے گورک اور جزیرہ قشم میں ڈرونز کی کمانڈ اینڈ کنٹرول تنصیبات پر حملے کیے ہیں۔
امریکا کے ایران پر تازہ حملوں کے بعد کویتی دفاعی نظام میزائل و ڈرون حملوں کو ناکام بنانے میں مصروف
امریکی فوج کا کہنا ہے کہ ایرانی کارروائیوں میں بین الاقوامی فضائی حدود میں امریکی ڈرون مار گرانا بھی شامل ہے۔
حکام نے کہا ہے کہ امریکی جنگی طیاروں نے ایرانی فضائی دفاعی نظام، گراؤنڈ کنٹرول اسٹیشن اور ڈرونز کو تباہ کر دیا ہے۔