پٹنہ: گیان بندو کوچنگ کے ڈائریکٹر روشن آنند کو پٹنہ کے بدنام زمانہ کوچنگ تنازعہ کیس میں ضمانت مل گئی ہے۔ پیر کو عدالت نے درخواست ضمانت پر سماعت مکمل کرتے ہوئے ضمانت منظور کرلی۔ اس سے قبل بھی دو بار سماعت ملتوی کی جا چکی تھی، سب کی نظریں فیصلے پر جمی ہوئی تھیں۔







