ایرانی عدالت نے جواد زمانی اور ابوالفضل سعیدی کو ان مظاہروں کا مسلح سرغنہ قرار دیا
داعش سے تعلق رکھنے والے دو جنگجوؤں نے زائرین کی بس میں بم نصب کیا تھا
ایران کی عدلیہ نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال کے آغاز میں ہونے والے حکومت مخالف مظاہروں سے تعلق رکھنے والے 2 افراد کو پھانسی دے دی گئی۔
ایرانی عدلیہ کے زیر انتظام خبر رساں ادارے میزان نیوز کے مطابق جواد زمانی اور ابوالفضل سعیدی کو ان مظاہروں کا مسلح سرغنہ قرار دیا گیا تھا۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ دونوں افراد کو عوامی نظم و ضبط میں خلل ڈالنے، قومی سلامتی کے خلاف سازش کرنے اور سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانے جیسے الزامات میں سزا سنائی گئی تھی۔
میزان نیوز کے مطابق عدالت نے مقدمات کی سماعت کے بعد دونوں ملزمان کو مجرم قرار دیتے ہوئے سزائے موت کا حکم دیا تھا جس پر آج عمل درآمد کیا گیا۔ جس سے قبل مجرموں کو تمام تر قانونی چارہ جوئی کے مواقع اور سہولت فراہم کی گئی۔
دوسری جانب انسانی حقوق کی تنظیموں اور بین الاقوامی اداروں نے ایران میں سزائے موت کے بڑھتے ہوئے استعمال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔