بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون کی بہن انیشا پڈوکون نے حالیہ گفتگو میں اپنی بہن کی ڈپریشن کے خلاف جدوجہد اور اس سے حاصل ہونے والے سبق پر کھل کر بات کی ہے۔
ایک انٹرویو میں انیشا پڈوکون نے بتایا کہ جب دیپیکا ذہنی صحت کے مسائل سے گزر رہی تھیں تو وہ اس وقت ڈپریشن کی علامات اور اس کے اثرات سے پوری طرح آگاہ نہیں تھیں۔








