اگر حزب اللہ نے اسرائیل پر حملہ کیا تو اسرائیل کو جواب دینے کا حق حاصل ہوگا: العربیہ
امریکا کی ثالثی میں اسرائیل اور لبنان کے درمیان 14 نکاتی فریم ورک معاہدہ طے پا گیا ہے، جسے لبنانی محاذ پر جاری جنگ کے خاتمے اور ممکنہ مستقل امن کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ معاہدے کے تحت لبنانی فوج پورے ملک میں اپنی عملداری بحال کرے گی، جبکہ اسرائیلی افواج مرحلہ وار لبنانی سرزمین سے واپس جائیں گی۔





