اگر آپ بڑھتی عمر کے باوجود اپنے دماغ کو متحرک، چاق و چوبند اور نسبتاً جوان رکھنا چاہتے ہیں تو نئی زبان سیکھنے کی عادت اس مقصد میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ اسپین میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ایک سے زیادہ زبانوں پر عبور رکھنے والے افراد کے دماغ عمر بڑھنے کے باوجود نسبتاً زیادہ جوان رہتے ہیں اور ان میں دماغی بڑھاپے کی رفتار بھی سست پڑ سکتی ہے۔
![]()





