کون سی خصوصیات اسے حرارت ملنے پر پھٹنے کے قابل بناتی ہیں۔
فلم دیکھتے وقت یا شام کے وقت پاپ کارن کھانا ہر عمر کے لوگوں کا پسندیدہ مشغلہ ہوتا ہے۔ لیکن کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ ٓمکئی کے صرف مخصوص دانے ہی پاپ کارن میں کیوں تبدیل ہوتے ہیں جبکہ عام مکئی ایسا نہیں کر پاتی؟ ماہرین غذائی سائنس نے اس دلچسپ سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا ہے کہ اس کی وجہ پاپ کارن کے دانے کی خاص ساخت، اس میں موجود نمی اور حرارت کے دوران ہونے والا ایک قدرتی سائنسی عمل ہے۔






