نئی دہلی: بینک یونینوں نے ‘انڈین بینکس ایسوسی ایشن’ کی جانب سے اپنے مطالبات جن میں ہفتے میں پانچ دن کام کی مانگ بھی شامل ہے، پر یقین دہانی ملنے کے بعد اپنی تین روزہ ملک گیر ہڑتال ملتوی کر دی ہے۔ یہ ملک گیر ہڑتال آج پیر کے روز شروع ہونی تھی۔ اس اقدام سے عوام اور کاروباری برادری، دونوں کو ہی بڑی راحت ملی ہے۔
![]()






