لندن: انگلینڈ میں ٹرین کی بوگیوں میں کھٹملوں کی بہتات کے باعث ٹری سروس معطل کردی گئی ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بوگیوں کے اندر کھٹمل دریافت ہونے کے بعد جنوب مشرقی کی طرف سے چلنے والی ٹرینوں کو شیڈول سے ہٹا دیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق اس میں کہا گیا ہے کہ یہ ‘وبا’ ہیسٹنگز، ایسٹ سسیکس کے قریب ویسٹ مرینا ٹرین کیئر ڈپو کو متاثر کررہی ہے جبکہ جنوب مشرقی کی ہائی اسپیڈ 1 لائن سروسز میں بھی کیڑے دیکھنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جس سے خدشہ ہے کہ کیڑوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔
ڈرائیوروں نے متاثرہ ٹرینوں میں سوار ہونے سے انکار کر تے ہوئے اس مسئلے کو سنجیدگی سے لینے میں ناکام رہنے کا الزام عائد کیا ہے۔