برمودا سے امریکی شہر بوسٹن جانے والی کینیڈا میں رجسٹرڈ ایئر ایمبولینس کے بحر اوقیانوس میں گرنے کی تصدیق ہوگئی ہے، امریکی کوسٹ گارڈ نے نانٹکٹ کے قریب سمندر میں طیارے کا ملبہ تلاش کرلیا، طیارے میں سوار 6 افراد تاحال لاپتا ہیں اور ان کی صورتحال کے بارے میں کوئی حتمی اطلاع سامنے نہیں آئی۔
![]()







