امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران 1979 سے امریکا کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے اور ہزاروں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا ذمہ دار ہے۔
ٹیکساس میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ امریکا نے ایران کے ساتھ جنگ شروع نہیں کی بلکہ ایران 1979 سے امریکا کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے۔
انہوں نے تہران پر ہزاروں امریکی فوجیوں کو ہلاک اور متعدد کو شدید زخمی کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ سابق امریکی رہنماؤں کو کئی دہائیاں قبل ایران کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے تھی لیکن ان میں ایسا کرنے کی ہمت یا دانش مندی نہیں تھی۔
ٹرمپ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل میں اضافہ ہو رہا ہے اور اشارہ دیا کہ اس آبی گزرگاہ کا نام جلد تبدیل کرکے آبنائے ٹرمپ رکھا جا سکتا ہے۔