ایران نے کہا ہے کہ منگل کی رات سے تہران سے بغداد اور مسقط جانے والی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں ۔ایران سے بغداد جانے والی پروازوں کو نجف موڑا جا رہاہے ۔
ایران کا کہنا ہے کہ استنبول سمیت دیگر بین الاقوامی پروازیں شیڈول کے مطابق چلیں گی۔
دوسری جانب عراق نے بدھ کی نصف شب سے بغداد کے لیے ایرانی پروازیں معطل کرنے کا اعلان کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراقی حکومت ایرانی پروازوں کا رخ بغداد سے نجف ہوائی اڈے کی جانب موڑنے پر غور کررہی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا تھا کہ امریکی پابندیوں کے خطرے کے باعث 23 ستمبر سے دنیا بھر میں تمام ایرانی ائیرلائنز کی پروازیں بند ہوجائیں گی۔