غزہ سٹی کے مغرب میں اسرائیلی ڈرون حملے میں الجزیرہ مباشر کے صحافی محمد وشاح شہید ہو گئے۔ الجزیرہ میڈیا نیٹ ورک کے مطابق حملہ بدھ کے روز الرشید اسٹریٹ پر اس وقت کیا گیا جب محمد وشاح ایک گاڑی میں سفر کر رہے تھے، حملے کے نتیجے میں گاڑی آگ کی لپیٹ میں آ کر مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔








