اٹاوہ میں 900 پیٹی شراب برآمد

اٹاوہ: اترپردیش کی اٹاہ پولیس نے سول لائن علاقہ سے تین لوگوں کو گرفتار کرکے ان کے ٹرک سے 900 پیٹی شراب برآمد کی۔ برآمد شراب کی قیمت تقریباً 45 لاکھ روپے ہے ۔سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ وبھو کرشنن نے آج یہاں بتایا کہ سول لائن علاقے میں سنت وویکا نند اسکول کے پاس مقامی پولیس اور کرائم برانچ نے مشتترکہ طور سے کارروائی کرتے ہوئے پنجاب سے ٹرک سے اسمگلنگ کرکے لائی جارہی دیسی شراب کی 900 پیٹی شراب برآمد کی ۔

انہوں نے بتایا کہ ہولی کے تہوار کے موقع پر شراب مافیاؤں نے شراب کا اسٹاک کرنا شروع کردیا ہے ۔ اس کی اطلاع جب انتظامیہ کوملی تو سو ل لائن پولیس ، اور کرائم برانچ کی ٹیم نے مشترکہ طور پر کارروائی کرتے ہوئے کچورا روڈ ٹرک سے 900 پیٹی شراب برآمد کی۔ برآمد شراب مدھیہ پردیش میں تیار کی گئی تھی اور پنجاب لائی جارہی تھی۔موقع سے ٹرک مالک رویندر اوجھا ، ڈرائیورونے سنگھ ، ہیلپر رمن سنگھ کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔

Leave a Comment

Copyright © Dailyaag - All Rights Reserved

Scroll to top