مانسون شوٹ آؤٹ میں منفی کردار میں نظر آئیں گے نواز الدین

ممبئی: بالی ووڈ میں اپنی سنجیدہ اداکاری کے لئے مشہور نواز الدین صدیقی فلم مانسون شوٹنگ میں منفی کردار میں نظر آئیں گے . نواز الدین نے گینگ آف واسے پور اور رمن راگھو جیسی فلموں میں بھی منفی کردار ادا کئے ہیں۔ نواز الدین صدیقی ایک بار پھر سے ویلن کے رول میں نظر آنے والے ہیں۔


مانسون شوٹ آؤٹ میں نواز ایک بار پھر سے ایک الگ کردار میں نظر آئیں گے ۔ یہ فلم ایک پولیس والے سے متعلق ہے جو کہ ایک ایسا فیصلہ لیتا ہے جس سے اس کی زندگی بدل جاتی ہے ۔ یہ فیصلہ گولی مارنے یا نہ مارنے کے بارے میں ہوتاہے ۔

Leave a Comment

Copyright © Dailyaag - All Rights Reserved

Scroll to top