آگرہ: بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) جنرل سکریٹری ستیش چندر مشرا نے اترپردیش کے اسمبلی انتخابات میں سیاسی پارٹیوں کے لیڈروں کی انتخابی مہم کے دوران استعمال کی جانے والی زبان میں روز بروزآرہی گرواٹ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بی ایس پی کو چھوڑ کر کوئی دیگر پارٹی یا لیڈرعوامی مسائل کی بات نہیں کررہا ہے۔









