سعودی عرب نے اپنی ایسٹ ویسٹ آئل پائپ لائن پر آپریشنز دوبارہ شروع کر دیے ہیں جبکہ بحیرہ احمر واقع ینبع پورٹ سے تیل کی برآمدات بحال کرنے کی تیاریاں بھی جاری ہیں۔
خبررساں ایجنسی نے تجارتی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پائپ لائن فی الحال کم رفتار پر تیل پمپ کر رہی ہے۔
خیال رہے کہ 13 ستمبر کو ڈرون حملےکےبعد سعودی عرب نے ایسٹ ویسٹ پائپ لائن بند کردی تھی جس کے باعث ینبع پورٹ پر خام تیل کی لوڈنگ روک دی گئی تھی۔