یہودیوں کے مقدس دن یوم کپور کے موقع پر مقبوضہ بیت المقدس میں دیوارِ گریہ پر ہزاروں یہودی جمع ہوگئے جبکہ اس دوران متعدد صہیونی مسجدِ اقصیٰ کے احاطے میں بھی داخل ہوگئے۔
دنیا بھر میں آج یہودی یوم کپور، جسے یومِ کفارہ بھی کہا جاتا ہے، منا رہے ہیں۔ یہودی مذہب میں یوم کپور کو مقدس ترین دن اور رات قرار دیا جاتا ہے۔
یوم کپور کے موقع پر مقبوضہ بیت المقدس میں دیوارِ گریہ پر ہزاروں یہودی جمع ہوگئے، اس دوران متعدد صہیونی مسجدِ اقصیٰ کے احاطے میں بھی داخل ہوگئے۔
یوم کپور کے موقع پر اسرائیل میں معمولاتِ زندگی تقریباً معطل ہوگئے، تمام مارکیٹس بند اور سڑکوں پر سناٹا چھا گیا۔
واضح رہے کہ یوم کپور پر دنیا بھر کے یہودی آج رات سیناگوگ ( عبادت گاہوں ) میں گزاریں گے اور یہودی کل رات تک کا تقریباً 25 گھنٹے کا روزہ رکھیں گے۔